تڑکے والی مٹن بریانی

   

اجزا:بکرے کا گوشت آدھا کلو، دہی آدھا پاؤ، ادرک ،لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچہ، ہلدی پاؤڈرآدھا چائے کا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، سرخ مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ، جائفل جاوتری پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ، ہری مرچ آٹھ عدد (پیس لیں)، ٹماٹر (بلینڈ کر لیں) آدھا پاؤ، سفید سرکہ دو کھانے کے چمچے، چاول آدھا کلو، زردے کا رنگ ایک چٹکی، ثابت گرم مسالہ ایک چائے کا چمچہ تڑکے کیلئے اجزا : تیل یا گھی ایک کپ، پیاز ایک عدد، سفید زیرہ ایک چائے کا چمچہ، ثابت لال مرچ، عدد، کڑی پتہ چار عدد۔
ترکیب:گوشت میں دہی، ادرک لہسن پیسٹ، ہلدی، پسا دھنیا، سرخ مرچ، نمک، جائفل جاوتری پیسٹ، پسی ہری مرچ اور دو گلاس پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت گل جائے۔ تیز آنچ کر کے پانی خشک کر لیں اور اْتار لیں۔ چارکھانے کے چمچے تیل گرم کریں اور بلینڈ کئے ہوئے ٹماٹر اور سرکہ ڈال کر تیز آنچ پر پکائیں جب پانی خشک ہو جائے اور تیل اوپر آجائے تو اُتار لیں۔ چاول دھو کر بھگو دیں۔ چاول میں نمک اور ثابت گرم مسالہ ڈال کر ایک کنی اُبال لیں۔اب بریانی کی تہہ لگائیں۔ پہلے پیندے کو تیل سے گریس کر لیں تاکہ چاول نہ لگیں۔ آدھے چاول ڈال کر گوشت ڈالیں اس کے اوپر ٹماٹر کا مسالہ ڈالیں اس کے اوپر باقی چاول ڈال دیں،زردے کا رنگ پانی میں گھول کر ڈال دیں۔اب تڑکے کیلئے تیل یا گھی گرم کر کے پیاز گولڈن براؤن کریں اس میں سفید زیرہ،ثابت لال مرچ اور کڑی پتہ ڈال کر چاولوں پر تڑکہ لگا دیں اور ڈھکن ڈھک دیں۔دس منٹ کیلئے دم دے دیں۔