تہواروں کے دوران پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں کو لیکرراحت کی خبر۔ پڑھیں کیا ہے تفصیل

,

   

تہوار کے موسم میں پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کولیکرراحت کی خبرہے۔ مسلسل 5 ویں روزبھی پٹرول کی قیمت کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ تاہم ڈیزل کی قیمت میں مسلسل تیسرے روزبھی کمی واقع ہوئی ہے۔ اتوار کے روز دارالحکومت دہلی میں، جہاں پٹرول کی قیمت مستحکم رہی وہیں ڈیزل کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی کی گئی۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی ، کولکتہ ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 73.27 ، 75.92 روپئے ، 78.88 روپئے اور 76.09 روپے فی لیٹر ہیں۔ چار میٹرو شہروں میں ڈیزل کی قیمت بالترتیب 66.17 ، 68.60 روپئے ، 69.43 روپئے اور 69.97 روپئے فی لیٹرپرآگئی ہے۔ بتادیں کہ پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول ۔ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔