تیجس لڑاکا طیارہ کی کوبرامشق میں شمولیت

   

نئی دہلی: دیسی لڑاکا طیارہ تیجس برطانیہ میں اگلے مہینے کثیر ملکی مشق ‘ایکس کوبرا واریئر22’ میں کئی ممالک کے جنگی طیاروں کے ساتھ اپنی طاقت کاجلوہ دکھائے گا۔دراصل ہندوستانی فضائیہ 6 سے 27 مارچ تک برطانیہ کے ویڈنگٹن میں ہونے والی کثیر ملکی مشق میں حصہ لے گی، جس میں برطانیہ سمیت کچھ دوسرے ممالک کے جنگی طیارے حصہ لیں گے ۔اس مشق کا مقصد حصہ لینے والی فضائی افواج کے ذریعہ بہترین تجربات کو ایک دوسرے کے ساتھ اشتراک کرنا ہے ۔اس سے انہیں آپریشنز سے متعلق نئی باتوں کا پتہ چلے گا اور مار کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ ان کے مابین دوستانہ تعلقات بھی بڑھیں گے ۔ یہ مشق تیجس کو اپنی کرتب بازی اور مار کرنے کی صلاحیت کا دیگر ممالک کی فضائیہ کے سامنے مظاہرہ کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔