تیراکی کے دوران 6لڑکے غرق

   

حیدرآباد۔ ایک المناک واقعہ میں اے پی کے ضلع مغربی گوداوری کے وسنتاواڈاگاوں میں تیراکی کے لئے جانے والے 6لڑکے غرق ہوگئے ۔پولیس نے کہاکہ لڑکوں کا گروپ جن کا تعلق بدھاوا پیٹ گاوں سے ہے ،نہر میں تیراکی کے لئے گئے تھے جس میں تیز موجیں اٹھ رہی تھیں۔یہ لڑکے تیراکی کے دوران اس نہر میں غرق ہوگئے ۔16سالہ ایس شیواجی، 16سالہ جی وینکٹ راو،15سالہ کے رادھا کرشنا اور15سالہ کے رنجیت کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔دیگر دو لاشوں کی تلاش کا کام جاری ہے ۔