تیستاستلواد کی درخواست ضمانت پر سنوائی 25اگست کے روز کرنے پر سپریم کورٹ کا غور

,

   

عدالت عظمیٰ میں دائر اپنی درخواست میں تیستا ستلواد اپنی درخواست ضمانت پر سنوائی کے لئے ایک سے دیڑھ ماہ کے طویک تعطل پر اعتراض جتایاہے۔


نئی دہلی۔ مذکورہ سپریم کورٹ نے پیر کے روز جہدکار تیستا ستلواد کی درخواست ضمانت پر ایک نوٹس جاری کی ہے‘ جس کو مبینہ طور پر اعلی عہدیداروں‘ بشمول اس وقت کے گجرات چیف منسٹر نریندر مودی کو ریاست میں 2002میں پیش ائے فسادات کے معاملے میں مبینہ چھیڑ چھاڑ پر مشتمل دستیاویزات کے ذریعہ ماخوذ بنانے کی کوشش کے معاملے میں گرفتار کرلیاگیاتھا۔

جسٹس یو یو للت کی نگرانی والی بنچ نے تیستاستلواد کی درخواست ضمانت کی جانچ کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا اور جمعرات کے روز اس کیس پر سنوائی کومقرر کیاہے۔ عدالت عظمیٰ میں ستلواد کی نمائندگی سینئر وکیل کپل سبل اور وکیل اپرنا بھٹ کررہے ہیں۔

عدالت نے کہاکہ ”حقائق اورحالات پر غور کرنے کے بعد جمعرات کے روز واپسی کی نوٹس دی گئی‘ ریاست کو مستقل وکیل کے خدمات حاصل کرنے کی آزادی ہے“۔ اس سے قبل گجرات ہائی کورٹ نے گجرات کے سابق ڈائرکٹر جنرل برائے پولیس (ڈی جی پی) آر بی سری کمار اور ستلواد کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت کا جواب طلب کرتے ہوئے ایس ائی ٹی کو ایک نوٹس جاری کیاتھا۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے پر ستمبر میں سنوائی مقرر کی ہے۔

عدالت عظمیٰ میں پیش کردہ اپنی اپیل میں ستلواد نے اپنی درخواست ضمانت پر سنوائی کے لئے ایک سے دیڑھ ماہ کے طویک تعطل پر اعتراض جتایاہے اورعدالت عظمیٰ کے ستیندر کمار انتل بمقابلہ سی بی ائی کے ایک فیصلہ کا حوالہ دیا‘ جس میں ضمانت کے معاملات کی جلد سنوائی کا مواد کا بات کہی گئی ہے۔

جولائی میں احمد آباد کی ایک سیشن عدالت نے سری کمار اورستلواد کی درخواست ضمانت کو مستر د کردیاتھا۔ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے نوٹ کیاکہ’’اگر درخواست دہندگان ملزمین کو ضمانت دی گئی تو اس غلط کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔کہ اس وقت کے وزیراعلی اور دیگر کے خلاف ایسے الزامات باوجود‘ عدالت نے ملزمین کی ضمانت پر توسیع کردی ہے۔

لہذا مندرجہ بالاحقائق کو دیکھتے ہوئے اگرچکہ درخواست گذار ایک ایک خاتون ہے اور دوسرا ایک ریٹائر ائی پی ایس افیسر اورعمررسید ہ شخص ہے تو انہیں ضمانت پرتوسیع کی ضرورت نہیں ہے“۔

جون24کو مذکورہ سپریم کورٹ نے ذکیہ جعفری کی درخواست کو مسترد کردیاتھا جو کانگریس لیڈر احسان جعفری کی اہلیہ ہیں اور انہیں احمد آباد کے گلبرگ سوسائٹی میں 2002کو تشدد کے دوران قتل کردیاگیاتھا‘ ذکیہ جعفری نے ایس ائی ٹی کی جانب سے اس وقت کے گجرات چیف منسٹر نریندر مودی اوردیگر کو ریات میں پیش ائے فسادات کے دوران کلین چٹ دی تھی۔