تیسرے مرحلے میں یہ واضح ہوگیا‘ اکھیلیش چیف منسٹر بنیں گے۔ شیو پال یادو

,

   

ایٹاوہ(اترپردیش)۔ پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(پی ایس پی)(لوہیا) چیف شیو پال سنگھ یادو نے اتوار کے روز کہاکہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے نے یہ صاف کردیا ہے کہ سماج وادی پارٹی سربراہ اکھیلیش یادو اگلے چیف منسٹر بنیں گے۔

ضلع ایٹاوہ میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے بعد یادو میڈیا سے بات کررہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ سماج وادی پارٹی اور اس کے ساتھیوں کی حکومت بھاری اکثریت سے جیت کے ساتھ بنے گی۔ یادکی پارٹی پرگتی شیل سماج وادی پارٹی(پی ایس پی)مذکور ہ انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد کئے ہوئے ہے۔

اتوار کے روز اترپردیش میں 59سیٹوں کے لئے تیسرے مرحلے کی رائے دہی جاری ہے۔تیسرے مرحلے میں اترپردیش کے 16اضلاعوں کے 59اسمبلی حلقوں پر اتوار کے روز رائے دہی عمل میں ائی ہے۔ اس مرتبہ میدان میں 627امیدوار ہیں۔

تیسرے مرحلے کی رائے دہی 15557پولنگ اسٹیشنوں اور25,794رائے دہی کے مقامات پر 2.16رائے دہندے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔اس کے بعد 23ا ور27فبروری اور 3اور7مارچ کو مرحلے باقی ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 10مارچ کو ہوگی۔