تین دنوں کے بعد ہندوستان میں 20ہزار سے زائد کویڈ کے نئے معاملات

,

   

جملہ56.89فیصد(56,89,56,439) کروڑ کویڈ کے نمونوں کی جانچ اب تک ملک میں کی گئی ہے‘ جس میں سے چہارشنبہ کے روز15,06,254نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔


نئی دہلی۔ہندوستان میں ایک اور مرتبہ کویڈ کے معاملات میں جمعرات کے روز اضافہ دیکھا گیاہے‘ تین دنوں کے بعد روزانہ کے معاملات 20000درج کئے گئے ہیں۔

وزرات صحت او رخاندانی بہبود نے جمعرات کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 25,529نئے معاملات پچھلے24گھنٹوں میں درج کئے گئے ہیں۔پچھلے تین دنوں میں ہندوستان میں 20,000سے کم کویڈ19کے معاملات درج کئے گئے ہیں۔

چہارشنبہ کے روز18,870معاملات درج ہوئے وہیں منگل اور پیر کے روز ہندوستان میں بالترتیب 18,795اور19859معاملات درج ہوئے ہیں۔اسی وقت میں ہندوستان میں کویڈ سے متعلق 311اموات چہارشنبہ کے روز پیش ائے 378کے مقابلے میں پیش ائے ہیں۔

اسی کے ساتھ ملک میں کویڈ سے ہونے والی جملہ اموات 4,48,062تک پہنچ گئے ہیں۔ پچھلے کچھ ہفتوں سے کویڈ سے ہونے والی جملہ اموات 1.33فیصد پر مشتمل ہے۔

پچھلے 24گھنٹو ں میں درج جملہ معاملات میں سے کیرالا میں 12,161اور مہارشٹرا میں 3187معاملات درج کئے گئے ہیں۔ اسی وقت میں تاملناڈو اور آندھرا پردیش میں بالترتیب 1624اور1084معاملات درج ہوئے ہیں۔

میزروم میں 1380وہیں مغربی بنگال اور کرناٹک میں بالترتیب748اور539نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔مرکزی وزرات صحت کی تفصیلات کے بموجب ملک میں فعال معاملات کا موقف2,77,020ہے جس میں سے ملک میں اب تک کے جملہ مثبت معاملات کا 0.82فیصد ہے۔

پچھلے 24گھنٹوں میں کویڈ وباء سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد28,718ہے ملک میں اب تک 3,30,14,898جملہ لوگ صحت یاب ہوئے ہیں‘ جو 97.85فیصد پر مشتمل ہے جو پچھلے سال سے اب تک جملہ معاملات میں ہے۔

منسٹری کی رپورٹ کے بموجب ملک میں اب تک 88.34کروڑ(88,34,70,578) ٹیکوں کی خوراک دئے گئے ہیں جس میں چہارشنبہ کے روزپہنچائی گئی65,34,306 خوارکیں شامل ہیں۔

جملہ56.89فیصد(56,89,56,439) کروڑ کویڈ کے نمونوں کی جانچ اب تک ملک میں کی گئی ہے‘ جس میں سے چہارشنبہ کے روز15,06,254نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔