تین ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس کو مجرمانہ توہین کی وارننگ

   

نینی تال: اتراکھنڈ ہائی کورٹ نے راجا جی ٹائیگر ریزرو (آر ٹی آر) میں رہنے والے ونگورجروں کے معاملے میں عدالت کے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر حکومت، دہرادون، ہریدوار اور پوڑی اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کو ایک اضافی ہفتے کا وقت دیا ہے ۔ اور حکم کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں مجرمانہ توہین کا انتباہ دیاہے ۔قائم مقام چیف جسٹس سنجے کمار مشرا اور جسٹس این ایس دھانک کی عدالت میں دہلی کی غیر سرکاری تنظیم (این جی او) تھنک ایکٹ رائز فاؤنڈیشن اور دیگر کی طرف سے دائر مفاد عامہ کی عرضیوں کی سماعت ہوئی۔ دہرادون، ہریدوار اور پوڑی کے علاوہ دیگر اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ ورچولی عدالت میں پیش ہوئے ۔درخواست گزار ارجن کاسانا کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے 15 دسمبر 2021 کو جاری کردہ حکم نامے کی آج تک تعمیل نہیں کی گئی۔ حکومت اس معاملے میںلاپروائی برت رہی ہے ۔ دوسری جانب حکومت کے وکیل کی جانب سے اس معاملے میں آج اضافی وقت مانگا گیا تھا۔اس کے بعد عدالت نے ہریدوار، پوڑی اور دہرادون کے ضلع مجسٹریٹس کو عدالت کے حکم کی تعمیل کرنے کے لیے ایک ہفتے کا اضافی وقت دیا اور حکم کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں از خود نوٹس لیتے ہوئے مجرمانہ کارروائی کا انتباہ بھی دیا ہے ۔