جانسبرگ کی عمارت میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد میں 74ہوگئی

,

   

جس فلیٹ میں وہ مقیم تھے اس میں آگ لگنے سے 74افراد ہلاک ہوگئے اور 200سے زائد خاندان بے گھر ہوگئے۔
جانسبرگ۔جنوبی افریقی حکام نے کہاہے کہ جمعرات کوجانسبرگ کے مرکزی کاروباری ضلع میں ایک عمارت میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 74ہوگئی ہے۔


جمعرات کی دوپہر میں میڈیا کو تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے جانسبرگ سٹی منیجر فلائیڈ بلنک نے کہاکہ ”اس وقت 74افراد ہلاک ہوگئے جب فلیٹ میں آگ لگی او ر200سے زائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں“۔

نیوز ایجنسی زنہو کے مطابق انہوں نے کہاکہ آگ لگنے والی پانچ منزلہ عمارت کے مکینوں نے پانی او ربجلی کوغیرقانونی طور پرجوڑا تھا۔بلنک نے کہاکہ ”اس مرحلے پر ہم اس بات کی تصدیق کرسکتے ہیں کہ دوپہر 2:00بجے تک جمعرات کے روز61افراد کاشہر اور اس پاس کے مختلف طبی سہولیات میں علاج کیاگیا۔

اور16کو ڈسچارج کردیاگیا ہے اور 17اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ باقی اب بھی یونٹوں میں زخمیو ں کا علاج کیاجارہا ہے اورمزیدکہاکہ جو لوگ بے گھر ہوگئے ہیں انہیں جانسبرگ کے اس پاس پناہ گاہوں میں لے جایاجائے گا۔

گاؤتینگ محکمہ صحت نے جمعرات کی شام کو جاری ایک بیان میں کہاکہ اس حادثہ میں بشمول 40مرد اور 24خواتین اور 10غیر متعین جنس کے جملہ 74اموات ہوئے ہیں۔

جوہانسبرگ کے ہنگامی انتظامی حکام نے جمعرات کے اوائل میں کہاتھا کہ انہیں مقامی وقت کے مطابق تقریبا1:30بجے آگ لگنے کی اطلاع ملی۔

عمارت کو ایک غیررسمی بستی میں تبدیل کردیاگیاہے جس کے اندازے کے مطابق 80سے زائد شاخیں ہیں اور کمروں کو تقسیم کرنے کے لئے استعمال ہونے والے آتش گیرمواد کی وجہہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی ہے۔