جاپان میں شدید گرمی‘ عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت

   

ٹوکیو : جاپان کے شمالی ہوکائیدو جزائر سے جنوب مغربی علاقے کیوشو تک گرمی میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا،جس کے بعد وہاں درجہ حرارت 35.2 ڈگری تک جا پہنچا۔ جاپان میں رواں سال پہلی بار درجہ حرارت نے 35 ڈگری سے تجاوز کیا ہے۔ اس سلسلے میں حکام نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے کئی حصوں میں آج بھی گرمی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے اور اس دوران لو لگنے کے خطرات کہیں زیادہ بڑھ جائیں گے۔