جاپان کے ہاسپٹالیٹی شعبہ میں روزگار کے مواقع

   

درخواستیں داخل کرنے کی 7 جنوری آخری تاریخ

حیدرآباد۔/3 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اوورسیز میان پاور کمپنی لمیٹیڈ نے جاپان میں ہاسپٹالیٹی شعبہ میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے اقدامات کئے ہیں۔ اوورسیز میان پاور کمپنی لمیٹیڈ جو حکومت کا ادارہ ہے اور وہ محکمہ لیبر کے تحت مسلمہ ریکروٹمنٹ ایجنسی کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے تاکہ بیرونی ممالک میں تلنگانہ کے قابل اور ماہر نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے۔ میان پاور کمپنی لمیٹیڈ نے مختلف ممالک کی سرکاری اور خانگی کمپنیوں سے معاہدہ کیا ہے۔ آسٹریلیا، کنیڈا، جرمنی، ہنگری ، جاپان ، پولینڈ، رومانیہ ، برطانیہ اور خلیجی ممالک کے مختلف سرکاری اور خانگی اداروں سے پارٹنرشپ معاہدہ کیا گیا۔ جاپان میں ہاسپٹالیٹی شعبہ میں ملازمت کے بہتر مواقع موجود ہیں۔ ملازمت کیلئے ماہانہ ایک تا دیڑھ لاکھ کا پیاکیج ہے۔ میان پاور کمپنی لمیٹیڈ اہل امیدواروں کی نہ صرف رہنمائی کرتی ہے بلکہ انہیں جاپان جانے میں مدد کرتی ہے۔ ہاسپٹالیٹی شعبہ میں روزگار کیلئے امیدواروں کا ہوٹل مینجمنٹ میں ڈپلومہ یا ڈگری ہولڈر کے ساتھ ساتھ ہوٹل انڈسٹری میں تجربہ ضروری ہے۔ امیدواروں کی عمر 22 تا 27 سال کے درمیان رہے۔ جاپانی زبان اور دیگر پیشہ ورانہ امور میں امیدواروں کو سلیکشن کے بعد ٹریننگ دی جاتی ہے۔ اس شعبہ میں محدود نشستیں دستیاب ہیں اور امیدوار میان پاور کمپنی لمیٹیڈ کے ایچ آر منیجر سے فون نمبرات 9100798204 ، 7893566493 اور9849639539 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ امیدوار 7 جنوری سے قبل اپنا بائیو ڈاٹا hrm-tomcom-letf@telangana.gov.in پر روانہ کرسکتے ہیں۔1