جدہ میں غیرمسلموں کے قبرستان میں دھماکہ

,

   

یوروپی سفارتکاروں کی موجوددگی میں بارود سے بھری کار ٹکرائی، چار زخمی

جدہ: سعودی عرب میں پہلی جنگ عظیم اول کے خاتمہ کی مناسبت سے غیرمسلمانوں کیلئے مختص قبرستان میں ایک یادگار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر بم دھماکہ ہو جس میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ جدہ میں بارود سے بھری کار قبرستان سے ٹکرا گئی جس سے زوردار دھماکہ ہوا۔ اس واقعہ میں چار افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے دھماکہ کی مذمت کی اور کہا کہ اس تقریب میں یوروپی سفارتکاروں سمیت مختلف ممالک کے نمائندے موجود تھے۔ سعودی حکام نے ہنوز اس حملہ کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ سعودی سرکاری میڈیا نے بھی اس کی اطلاع نہیں دی ہے۔ آج ہی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان قوم سے اپنے سالانہ خطاب میں آئندہ برس کیلئے اپنی پالیسی پیش کریں گے۔ واضح رہیکہ پہلی جنگ عظیم کے خاتمہ کے بعد کئی ممالک میں یادگاری تقریبات منعقد کی گئی ہیں۔ خصوصی تقریب پیرس میں ہوئی جہاں صدر فرانس ایمانیول میکرون نے شرکت کی۔ فرانس نے اس حملہ کو بزدلانہ
قرار دیا۔ یونانی حکام نے بھی تصدیق کی کہ اس دھماکہ میں ایک یونانی شہری سمیت چار زخمی ہوئے ہیں۔