جدید ٹکنالوجی کے استعمال سے ترقی کے مواقع میں اضافہ

   

بیدر میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے عنوان پر کانفرنس،پروفیسرراج کمار کا خطاب
بیدر۔/21جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائینس اینڈ کرناٹک اکیڈیمی آف سائینس اینڈٹکنالوجی بنگلور کی جانب سے بیدر کے کرناٹک آرٹس، سائینس اینڈ کامرس کالج میں کلاؤڈ کمپیوٹنگ و مصنوعی ذہانت کے موضوع پر ایک روزہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ پروفیسر راجکمار نے افتتاحی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کلیان کرناٹک علاقہ ( حیدرآباد کرناٹک ) میں قابلیت و لیاقت رکھنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے، یہاں ریسرچ و روزگار کے مواقع بھی دستیاب ہوسکتے ہیں چونکہ آئی ٹی اور بی ٹی کمپنیوں کو اس علاقہ میں دلچسپی ہے اور جدید ٹکنالوجی کے استعمال، زرعی ترقی ممکن ہے اور اس سے سرمایہ اور قیمت میں کمی ہوسکتی ہے۔ شرکائے کانفرنس کا استقبال کرناٹک آرٹس سائینس اینڈ کامرس کالج کے پرنسپال پروفیسر ملیکارجن ہگرگے نے کیا اور کہا کہ نیشنل اور انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد سے طلباء اور نوجوانوں میں ریسرچ کا ذوق پیدا ہوگا۔ کانفرنس کی صدارت بسواراج جاب شٹی نے کیا اور کہا کہ ریسرچ کا شعبہ کٹھن ہوتا ہے لیکن ہم اس کو جاری رکھیں جس سے ملک اور قوم کی ترقی ہوگی۔ اس موقع پر کے آر ای سوسائٹی کے صدر سکریٹری اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔