جرمنی میں ایک استاد بچوں سے جنسی زیادتی کا مرتکب

   

برلن : جرمن شہر فرینکفرٹ میں ایک سو سے زائد بچوں اور نوجوانوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم ایک سابق استاد ہے۔ ملزم نے جرائم کا ارتکاب گزشتہ 23 سالوں کے دوران کیا۔جرمن شہر فرینکفرٹ میں ایک سابق استاد پر 100 سے زائد بچوں اور نوجوانوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ مقامی استغاثہ نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے ایک سابق استاد پر بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 100 سے زائد الزامات عائد کیے ہیں۔جرمن شہر فرینکفرٹ میں ایک سابق استاد پر 100 سے زائد بچوں اور نوجوانوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ مقامی استغاثہ نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے ایک سابق استاد پر بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 100 سے زائد الزامات عائد کیے ہیں۔ملزم پر بچوں اوراپنی نگہداشت میں دیگر افراد کے ساتھ سنگین جنسی زیادتی کا الزام ہے۔ اس بارے میں جرمن حکام کو امریکی تفتیش کاروں کی طرف سے متنبہ کیا گیا تھا، جنہوں نے الزام لگایا تھا کہ اس شخص نے انٹرنیٹ پر بچوں کے جنسی استحصال کا مواد پھیلایا تھا۔