جرمنی میں سیاسی مخالفین کیخلاف نفرت پھیلانا قابل سزاجرم

   

برلن : جرمنی میں اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف نفرت پھیلاناایک قابل سزا جرم بن گیا ہے۔ عام طور پر دائیں اور بائیں بازو کے انتہا پسند حلقوں میں سیاسی حریفوں کے خلاف نفرت ا?میز معلومات گردش کرتی ہیں۔ اس حوالے سے ا?ج بدھ سے ایک نیا قانون نافذ ہو گیا ہے۔ اس قانون کے تحت سیاسی حریفوں کا نام یا ان کے بارے میں ایسی معلومات پھیلانا، جس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہو، ایک قابل سزا جرم ہوگا۔ اس کے نتیجے میں مجرم کو تین سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ اس نئے قانون کا مقصد جرمنی میں سیاسی مخالفین کے خلاف نفرت کے پھیلاؤکو کنٹرول کرنا ہے۔ جرمنی میں اب تک توہین ا?میز خطوط یا ای میلز کا شمار نفرت کے پھیلاؤمیں نہیں کیا جاتا تھا لیکن اس قانون کے نفاذ کے بعد اس جرم میں ملوث افراد سزا کے مرتکب ہوں گے۔