جرمنی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، دو افراد ہلاک

   

برلن : جرمنی میں زیبن گیبِرگے کے پہاڑی سلسلے میں ایک چھوٹا نجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ پیر کے روز پیش آئے اس حادثہ میں اس طیارہ میں سوار دونوں افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ کی جگہ سے طیارہ کا ملبہ اور ہلاک شدگان کی نعشیں مل گئی ہیں، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ یہ ڈبل انجن طیارہ جرمن شہر ہیمبرگ کی طرف پرواز پر تھا۔ ابھی تک حادثہ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔