جرمن صوبوں میں سخت کورونا ضوابط نافذ

   

برلن : متعدد جرمن صوبوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے سخت ضوابط متعارف کروا دیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق منگل کے روز جرمن ریاستوں باویریا، برلن، ہیسے، نارتھ رائن ویسٹ فیلیا، زارلینڈ، سیکسنی، شلیسوگ ہولشٹائن، اور تھیورنگیا میں نافذ کردہ ان نئے ضوابط میں سماجی رابطوں اور اجتماعات پر متعدد پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکام نے سخت پابندیوں پر اتفاق کیا۔ حکام کو خطرہ ہے کہ نئے سال کے آغاز پر اجتماعات کورونا وائرس کے نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ جرمنی میں اب بھی کورونا وائرس کے زیادہ تر کیسز ڈیلٹا ویرئینٹ سے جڑے ہیں، تاہم حالیہ کچھ روز میں اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔