جسٹس رمنا کیخلاف ریمارکس‘ جگن کیخلاف کاروائی کی اپیل

,

   

حیدرآباد : بی جے پی کے قائد و وکیل اشونی اپادھیائے نے اٹارنی جنرل آف انڈیا کے کے وینو گوپال کو ایک درخواست روانہ کرکے چیف منسٹر آندھراپردیش جگن موہن ریڈی اور ان کے مشیر اجئے پلم کے خلاف کارروائی کی منظوری کی اپیل کی ہے ۔ جگن موہن ریڈی نے سپریم کورٹ کے جج این وی رمنا کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور الزامات عائد کئے ۔ انہوں نے کہا کہ جگن نے 6 اکٹوبر کو چیف جسٹس آف انڈیا کے نام مکتوب روانہ کیا جو عدلیہ کی آزادی میں مداخلت کی کوشش کے مترادف ہے ۔