حیدرآباد 27 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ کے جسٹس کے لکشمن نے مسدی لال جیمس اینڈ جیولس انڈیا پرائیویٹ لمٹیڈ مقدمہ کی سماعت سے خود کو علحدہ کرلیا ۔ جسٹس لکشمن نے ہائی کورٹ کی رجسٹری کو ہدایت دی کہ مقدمہ کو کسی اور جج کے اجلاس پر پیش کریں۔ کمپنی ڈائرکٹرس ششانگ گپتا ، ردرکش گپتا اور وندنا گپتا کی درخواست کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ کیا۔ درخواست گزاروں نے ای ڈی کی جانب سے 17 اکتوبر کو دھاوے اور زیورات کی ضبطی کو چیلنج کیا تھا ۔ درخواست گزاروں نے ای ڈی کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی نے منی لانڈرنگ ایکٹ کی خلاف ورزی نہیں کی ۔ جسٹس لکشمن سابق میں درخواست گزاروں کے وکیل رہ چکے ہیں ، لہذا انہوں نے درخواستوں کی سماعت سے خود کو علحدہ کردیا اور اس معاملہ کی سماعت دوسرے سنگل جج کے اجلاس پر ہوگی۔ر