جلسۂ جشن میلادالنبیﷺ و زیارت آثار مبارکؐ

   

حیدرآباد ۔ مسجد حضرت سید شاہ عباد اللہ قادری شاہ کالونی چنچلگوڑہ /12 ربیع الاول کو جلسہ زیرنگرانی سید کلیم اللہ شاہ قادری مقرر ہے ۔ علمائے کرام کا خطاب ہوگا ۔
٭٭ مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ اور انتظامیہ کمیٹی اور جامع مسجد طیبہ کے حسن اشتراک سے /12 ربیع الاول بروز جمعہ جامع مسجد طیبہ اندرون ہفت گنبد بعد نماز عصر ’’محفل میلادالنبی ﷺ‘‘ مقرر ہے ۔ مولانا ابو زاہد شاہ سید وحیداللہ حسینی القادری خطاب کریں گے ۔
٭٭ جامع مسجد حکیم میر وزیر علی فلٹر بارہ دری مرکزی انجمن سیف الاسلام کے خدمات کے تسلسل میں سالانہ جشن میلاد نور مجسمؐ /12 ربیع الاول جمعہ بعد نماز جمعہ زیرسرپرستی مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ مقرر ہے ۔ مولانا ابو عمار عرفان اللہ شاہ نوری صدر انجمن نگرانی کریں گے ۔ علماء جامعہ نظامیہ کا خطاب ہوگا ۔
٭٭ مسجد عثمانیہ رسالہ بازار ، قلعہ گولکنڈہ میں جلسہ جشن میلادالنبیؐ /12 ربیع الاول کو بعد نماز جمعہ زیرنگرانی مولانا نظر احمد منعقد ہوگا ۔ نگران جلسہ کے علاوہ مولانا محمد مصطفی صدیقی ثاقب مخاطب کریں گے ۔
٭٭ مجلس زیارت آثار مبارک سرور کائنات حضور سرکار دو عالم ﷺ /12 ربیع الاول بروز جمعہ بعد نماز عشاء ’’طریقت منزل‘‘ شاہ گنج مقررہے ۔ مولانا الحاج سید شاہ انور اللہ حسینی مدنی چشتی القادری کی سرپرستی میں زیارت کروائی جائے گی نگران مجلس کا خطاب ہوگا ۔
٭٭ مسجد منت بنڈلہ گوڑہ ، غوث نگر لیک ویو ہلز میں جلسہ میلادالنبیؐ بروز جمعہ /12 ربیع الاول قبل نماز جمعہ زیرنگرانی قاری محمد نعیم الدین قادری مقرر ہے ۔ قاری محمد نعیم الدین قادری کا میلادالنبیؐ پر خطاب ہوگا ۔
٭٭ جامع مسجد زعل سیف سعید عیدی بازار بند ناکہ میں /30 اکٹوبر بعد نماز فجر تلاوت قرآن مجید محفل درود شریف ہوگی ۔ مولانا سید وسیم الدین احمد اسدی قادری شمیم سیرت مصطفیﷺ پر خطاب کریں گے ۔
٭٭ فیض رسالت مآبؐ کمیٹی کی جانب سے جلسہ جشن عیدمیلادالنبیؐ /12 ربیع الاول بروز جمعہ بعد نماز عشاء جامع مسجد غفاریہ آر سی نگر عیدی بازار میں منعقد ہوگا ۔ نگرانی مولانا سید عبدالرحمن حسن قادری مہمانان خصوصی ، مولانا محمد احمد نقشبندی جنیدی ، مولانا سید شاہ کلیم اللہ محمد محمدالحسینی القادری مخاطب کرینگے ۔
٭٭ تصوف کدہ حضرت صوفی اعظمؒ کبوتر خانہ قدیم ، حسینی علم میں /12 ربیع الاول کو بروز جمعہ صبح 10.30 جلسہ جشن میلادالنبیؐ مقرر ہے ۔ قرأت کلام پاک و نعت شریف بعد مولانا سید شاہ ظہیرالدین علی صوفی قادری مخاطب کریں گے ۔ بعد جلسہ آثار مبارک کی زیارت کروائی جائیگی ۔ خواتین کیلئے بعد نماز جمعہ آثار مبارک کی زیارت کروائی جائیگی ۔
٭٭ زیارت آثار مبارک سردار دو جہاں حضور اکرمؐ و جشن میلادالنبیؐ /12 ربیع الاول خانقاہ قادریہ شریف درگاہ باقر نگر (بستی نبی کریم) عیدگاہ تالاب میرعالم مقرر ہے ۔ صبح 11 تا 2 بجے دن مولانا سید شاہ حیدر علی حسینی القادری کا وعظ ہوگا ۔
٭٭ حسب درآمد قدیم جامع مسجد آستانہ شطاریہ دبیر پورہ میں /12 ربیع الاول کو بعد نماز عصر کے ساتھ ہی حضرت مولانا سید محمد قبول بادشاہ حسنی الحسینی قادری الشطاری جانشین حضرت کاملؒ و معتمد عمومی مجلس علماء دکن کا خصوصی خطاب ہوگا اور قبل مغرب مولانا سید غلام غوث شیخن احمد حسنی الحسینی قادری الشطاری کامل بادشاہ سجادہ نشین و متولی مرکزی آستانہ شطاریہ آثار مبارک کی زیارت کروائیں گے ۔ قبل عصر آستانہ شطاریہ میں پردہ کے ساتھ زنانہ کیلئے زیارت کا انتظام کیا گیا ہے ۔
٭٭ جامع مسجد برکت ولا روڈ نمبر 7 بنجارہ ہلز سے /12 ربیع الاول بروز جمعہ صبح 10 بجے مرکزی میلاد جلوس روانہ ہوگا ۔ علمائے کرام جلوس کی قیادت کریں گے ۔ نماز جمعہ جامع مسجد برکت ولا میں ادا کی جائے گی ۔ بعد نماز جمعہ حضرت صوفی شیخ کریم الدین علی شاہ قادری الازہری آثار مبارک کی زیارت کریں گے ۔
٭٭ بزم میلادالنبیؐ کے زیراہتمام عشق رسول کانفرنس کا آخری اجلاس 30 اکٹوبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب تا عشاء مسجد حضرت مولوی محمد زماں خانصاحب شہیدؒ روپ لال بازار منعقد ہوگا۔ نگرانی جناب سید شاہ احمد علی تاجی شرفی القادری کرینگے ۔
٭٭ محافل وعظ و زیارت آثار مبارک ؐ نبی خانہ حضرت خیرالمبین ؒ پتھر گٹی روڈ منڈی میر عالم 12 ربیع الاول بروز جمعہ صبح 11 بجے سے مولوی معین الدین صدیقی منصور پاشاہ آثار مبارک بعد وعظ زیارت موئے مبارک ؐ و قدم رسول ؐ اور غلاف کعبہ شریف کی زیارت بعد نماز عصر تک کروائیں گے۔خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا۔