جلسہ شہادت حضرت سیدنا امام حسینؓ

   

عظمت یوم شہادت۔ مولانا غوثوی شاہ کا بیان
حیدرآباد۔27جولائی(راست) صدر آل انڈیا مسلم کانفرنس مولانا غوثوی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دس محرم کا دن اکثر انبیاء ؑکی خوشنودی کا باعث بناء۔ جس کی بناء پر اکثر یہودو نصَاری اس دن خوشی مناتے تھے۔ آنحضور ﷺ نے بھی یہ سنکر روزہ رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا۔اُس کے باوجود آپ ﷺ نے 23سالہ دور نبوت میں کسی بھی دن اس دن کو خوشی کا دن قرار نہیں دیا بحوالہ حدیث طبرانی آنحضور ﷺ نے فرمایا کہ “تم اللہ کی خاطر مجھ سے محبت رکھو اور میری خاطر میرے اہلِ بیتؓ سے محبت رکھو”۔ کم از کم دس محرم کے دن حضرت حُسینؓ کی یاد میں دو رکعت نفل نماز برائے ایصال ثواب پڑھ کر یا قرآن مجید کی کچھ آیتیں تلاوت کر کے ان کی روح پر فتوح کو تحفتہً ایصال ثواب کا نذرانہ پہونچائیں۔ کیونکہ حضرت امام حُسینؓ نے صرف اور صرف اسلام کی بقاء کی خاطر جان دی ہے اور استقامت فی الدین کا جو درس آپ ؓ نے عملاً ہم کودیا ہے آج دنیا کا کوئی انقلابی سورماپیش نہیں کرسکتا۔کیونکہ ساری خوشیاں ایک طرف اور غمِ حُسین ؓ ایک طرف ۔مفسرقرآن حضرت پیر صحوی شاہؒ فرماتے ہیں ؎
نظامِ وحدتِ مِلّت فنا بہ کثرت ہے

حُسین ؑ ابن علی ؓ کی پھراب ضرورت ہے
وہ شاہِ صبر و رضا وہ مجاہد اسلام

ہزار اُس پہ درود ہزار اُس پہ سلام
شہادت امام حسینؓ پر علماء کے خطابات
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب میر مجاہد علی ( معتمد ) کے بموجب 9 محرم کو قبل نماز جمعہ مدرسہ باب العلم انوار محمدی پولیس کالونی بہادر پورہ کے علمائے کرام ’ شہادت امام حسینؓ ‘ کے عنوان پر مولانا سید اسحاق محی الدین قادری جامع مسجد درگاہ شریف حضرت فخر الدین سہروردیؒ منی کونڈہ ، مولانا قاضی محمد ناصر الدین صدیقی مسجد حضرت سردار بیگ موسیٰ باولی ، مولانا غلام محمد خاں نقشبندی جامع مسجد سیدنا عثمان غنیؓ روبرو زو پارک ، مولانا محمد آصف عرفان قادری جامع مسجد سیدنا ابوبکر صدیق تاڑبن اور شیخ کی مسجد انصاری روڈ ، مولانا حافظ محمد عبدالجواد قادری جامع مسجد امیر حمزہ جہاں نما ، مولانا حافظ محمد محبوب علی مسجد فاروق اعظم تاڑبن کے علاوہ مولانا محمد رفیق الدین جامع مسجد شرف الدین شمس آباد ، مولانا حافظ محمد افضل جامع مسجد ونستھلی پورم ، مولانا محمد عبداللہ قادری مسجد بسم اللہ سنگاریڈی ، مولانا شاہ محمد خالد قادری مسجد آمنہ امان نگر نظام آباد ، مولانا محمد سعد قریشی جامع مسجد کندرک شادنگر میں خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ جلسہ عظمت شہادت سیدنا امام حسینؓ و شہدائے کربلا ؓ مسجد حضرت ابوالحسنات سی بلاک حافظ بابا نگر میں زیر صدارت مولانا غلام احمد قریشی مقرر ہے ۔ جلسہ کا انعقاد 9 محرم بعد نماز عشاء ہے ۔
٭٭ جامع مسجد صدیق اکبر ؓروبرو گنبد حضرت میر شجاع الدین حسین ؒ عیدی بازار جلسہ یاد حسین ؓ منعقد ہوگا۔صدارت مولانا ڈاکٹر محمد عبدالمجید صدیقی قادری وملتانی کریں گے ۔ اس جلسہ کو مولانا ڈاکٹر محمد متین الدین قادری ،مولانا ڈاکٹر حسن محمد نقشبندی ، مولانا ڈاکٹر عماد الدین نقشبندی قادری ، مفتی سید احمد محی الدین حسینی القادری،مولانا من اللہ علوی شطا ری، محمد معزالدین ، مولانا مسیح الدین قادری ، ماسٹر محمد عماد الدین قادری مخاطب کرینگے ۔ قرات کلام پاک سے آغاز ہوگا ۔ ڈاکٹر سید نسیم اختر زیدی ، سید باقر حسین محمد صادق پٹیل بارگاہ رسالت مآب میں نعت ومنقبت پیش کرینگے ۔
٭٭ مرکزی مجلس افتخاریہ کے زیر اہتمام مرکزی مجلس شہادت امام حسینؓ و شہدائے کربلا ہفتہ 29 جولائی کو طریقت منزل شاہ گنج میں صبح 9 تا ظہر مقرر ہے ۔ مولانا سید شاہ انوار اللہ حسینی افتخاری صدر مرکزی مجلس افتخاریہ صدارت کریں گے ۔ مولانا سید محمد علی قادری الہاشمی ممشاد پاشاہ ، مولانا محمد انوار احمد قادری ، مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری ، مولانا صوفی یوسف علی شاہ افتخاری اور حافظ سید اریب اللہ حسینی افتخاری کے خطابات ہوں گے ۔۔
٭٭ مسجد حضرت محی الدین پاشاہ زرین کلاہ ؒ نور خاں بازار میں یوم عاشورہ کو بعد نماز ظہر قدیم جلسہ شہادت حسینؓ سے مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ خطاب کریں گے۔ مولانا سید مرتضیٰ بادشاہ قادری کاشف زرین کلاہ دعا عاشورہ پڑھائیں گے ۔ آخر میں دعا و فاتحہ پر اختتام ہوگا ۔۔
٭٭ کل ہند مرکزی مجلس اہل سنت و جماعت کے زیر اہتمام جلسہ شہادت سیدنا امام حسینؓ 28 جولائی کو بعد نمام عشاء روبرو زین فنکشن ہال اندرون تالاب کٹہ میر جملہ منعقد ہے ۔ مولانا محمد باقر علی صدیقی نگرانی کریں گے ۔ مسرس مرزا شاہ نواز بیگ قادری ، محمد مجیب قادری ، محمد عبدالمتین خاں قادری اور قیصر قادری کے خطابات ہوں گے ۔۔
٭٭ مسجد خضریٰ ، اویسی پورہ مانصاحب ٹینک میں جلسہ شہدا کربلا 28 جولائی کو بعد عشاء مقرر ہے ۔ صدارت مولانا عبدالقادر صدیقی کریں گے ۔ مہمان خصوصی مولانا غلام صمدانی رفاعی خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ جلسہ شہادت حضرت امام حسینؓ 28 جولائی کو بعد مغرب جامع مسجد فیض امام ٹولی چوکی میں مقرر ہے ۔ مفتی عبدالواسع احمد صوفی ، مفتی محمد عمران ، مفتی عبدالرحیم ، مفتی محمد غوث عادل مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ جلسہ یاد حسینؓ درگاہ حضرت سید شاہ نور العلیٰ نقشبندی ؒ باغ قادر الدولہ رین بازار میں 28 جولائی کو بعد عشاء منعقد ہے ۔ مولانا سید شاہ نور الحسنین ہاشم پاشاہ نگرانی کریں گے ۔ مولانا سید شاہ وسیم الدین احمد اسدی قادری خطاب کریں گے ۔۔
٭٭ جلسہ شہادت امام حسینؓ جامع مسجد زعل سیف سعید عیدی بازار بند ناکہ میں 28 جولائی کو بعد مغرب منعقد ہے ۔ مولانا سید شاہ وسیم الدین احمد اسدی قادری خطاب کرینگے ۔۔