جل پلی میونسپل کمشنر گرفتار ، غیر محسوب اثاثہ جات کا شاخسانہ

   

حیدرآباد یکم / جولائی ( سیاست نیوز ) محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے غیر محسوب اثاثہ جات معاملہ میں جل پلی میونسپل کمشنر کو گرفتار کرلیا ۔ میونسپل کمشنر جل پلی میونسپلٹی رنگاریڈی ضلع جی پروین کمار ساکن بالاپور کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اے سی پی نے الزامات کا جائزہ لیا اور مختلف مقامات پر دھاوا کرتے ہوئے پروین کمار کو کئی ایک بے نامی جائیدادوں کا پردہ فاش کیا اور انہیں گرفتار کرلیا ۔ پروین کمار میونسپل کمشنر کے مکان اورر شتہ داروں کے مکانات پرکی گئی کارروائی میں اینٹی کرپشن بیورو نے 3 کروڑ 30 لاکھ 52 ہزار 300 روپئے کی جائیداد کا پتہ چلایا ۔ اس جائیدادوں میں اکثر بے نامی تھے ۔ اے سی بی نے پروین کمار کے قبضہ سے 73 نان جوڈیشیل میں اسٹامپ پیپرس کو بھی ضبط کرلیا ۔ اس کے علاوہ سیل ڈیٹ ، سیل اگریمنٹ دستاویزات کو ضبط کرتے ہوئے ضابطہ کی کارروائی کے بعد عدالتی تحویل میں دے دیا۔ ع