جماعت اسلامی کی تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد سے معذرت

   

اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کرنے سے معذرت کرلی۔ ترجمان قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کے حوالے سے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی۔ اس میں کہا گیا کہ جماعت اسلامی نے طے کیا تھا کہ قومی سطح پر تحریک انصاف سے اشتراک عمل قومی مفاد میں ہو گا لیکن تحریک انصاف نے اپنے مؤقف کو تبدیل کیا ہے ۔ قیصرنے کہا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں بھی جس جماعت سے چاہے ، اپنے معاملات طے کر لے ، جماعت اسلامی کو خوشی ہو گی۔