جمعہ کے روز سرکاری ٹی وی اور ریڈیو سے اذان کے نشریہ کا اعلان

   

گزشتہ ہفتہ نمازجمعہ کے دوران دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کی یاد میں جمعہ کے روز سرکاری ٹی وی اور ریڈیو سے اذان نشر کی جائے گی۔ یہ اعلان نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے کیا ہے ’نیوزی لینڈ ہیرالڈ‘ کی رپورٹ کے مطابق کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے جاں بحق افراد کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم نیوزی لیند نے بتایا کہ وہ مسلمان برادری کے رہنماؤں سے ملیں جنہوں نے غمزدہ افراد کے لیے کی گئی کاوشوں کو تسلیم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمان رہنماؤں نے انہیں نیوزی لینڈ کی جانب سے ملنے والی حمایت کے بارے میں بتایا جو بین الاقوامی سطح پر کی جانے والی بیان بازی مثلاً داعش کی جانب سے جمعہ کو ہونے والی دہشت گردی کا بدلہ لینے کی دھمکی، کو روکنے کیلئے کافی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران جیسینڈا آرڈن نے بتایا کہ انہیں پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق آئندہ ہفتے آسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا۔ تاہم موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر انہوں نے آسٹریلیا کا متوقع دورہ منسوخ کیا اور بتایا کہ وہ کچھ ماہ بعد آسٹریلیا جائیں گی۔