جموں : راجوری اور پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے متصل جنگلی علاقوں میں بھیانک آتشزدگی کو دیکھتے ہوئے فوج کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق راجوری اور پونچھ کے جنگلی علاقوں میں آگ نمودار ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔راجوری کے بالا کوٹ سیکٹر ، ڈھیرہ کی گلی اور پونچھ کے مینڈھر اور بھٹہ دوڑیاں میں آگ نے ایک وسیع الریض جنگلی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ فوجی اہلکار پچھلے کئی دنوں سے جنگلوں میں لگی آگ کو بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے ۔ذرائع نے بتایا ایل او سی کے متصل جنگلوں میں آگ کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں فوج کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے ۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے راجوری اور پونچھ کے جنگلی علاقوں میں آگ نمودار ہو رہی ہے جس کوبجھانے کی خاطر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔