جموں و کشمیر کانگریس کے پانچ سابق اراکین اسمبلی نے غلام نبی آزاد کی حمایت میں دیا استعفیٰ

   

نئی دہلی: جموں و کشمیر کے پانچ سابق کانگریس ایم ایل ایز نے بھی کانگریس چھوڑنے والے غلام نبی آزاد کی حمایت میں پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کانگریس کے دو لیڈروں نے بھی آزاد کی حمایت میں استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس طرح جموں و کشمیر میں کانگریس کے کل سات لیڈر آزاد کی حمایت میں پارٹی چھوڑ چکے ہیں۔کانگریس سے استعفیٰ دینے والے سابق ایم ایل اے کے نام جی ایم سروری، حاجی عبدالرشید، محمد امین بھٹ، گلزار احمد وانی اور چودھری محمد اکرام ہیں۔