جموں کے روہنگیا پناہ گزینوں میں امدادی اشیاء کی تقسیم ، جمعیۃ علماء کی سماجی کاوشیں جاری

   

نئی دہلی : جمیعۃعلماء ہند کے قومی صدرمولانا محمود مدنی کی ہدایت پرجموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں خیمہ زن روہنگیائی مہاجرین کے درمیان کمبل، جیکٹ، اسکول بیاگس وغیرہ تقسیم کئے گئے۔ ا س سلسلے میں مولانا حکیم الدین قاسمی جنر ل سکریٹری جمیعۃ علماء ہند کی سربراہی میں ایک مرکزی وفد نے ان متاثرین کے احوال و کوائف سے آگاہی کے لئے جموں میں واقع ان کے خیموں کا دورہ کیا اور ان کے ساتھ انسانی ہمدردی کا اظہار کیا۔ جموں کی ناقابل برداشٹ سردی میں میدان میں خیمہ بنا کر رہ رہے ان مظلوم افراد کے درمیان 500کمبل،350جیکٹس اور 150 بچوں کے درمیان اسکولی بیاگس اور بیوہ خواتین کے لئے علیحدہ اشیاء تقسیم کی گئیں۔وہاں قائم دینی ادارے کرایے کے خیموں میں چلتے ہیں۔ جمیعۃ علماء ہند کے وفد نے علماء کے ساتھ علیحدہ میٹنگ کی اور مدرسوں کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے ان کے کرایے بھی ادا کئے۔ جمیعۃ علماء ہند کے وفد کے اندازہ کے مطابق یہاں 1700خاندان بستے ہیں۔جمیعۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے معصوم بچوں سے بات چیت بھی کی اور ذمہ داروں سے احوال بھی دریافت کئے۔