جمہوری ستونوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے۔ سنگھوی

,

   

حیدرآباد۔ عالمی یوم جمہوریت 15ستمبر کو منایاجاتا ہے اس موقع پر راجیہ سبھا کے ایم پی ڈاکٹر ابھیشک سنگھوی مرکزی حکومت پر حملہ کیا او رکہاکہ جمہوری ستونوں چاہئے وہ ادارہ جاتی ہوں یا غیرادارہ جاتی ہوں ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے۔

ششی دھر ریڈی کی نگرانی میں منعقدہ ان لائن اجلاس میں انہوں نے ان خیالات کا اظہار کیاہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سنگھوی جو ایک معروف وکیل بھی ہیں نے اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ مختلف ادارہ جاتی او رغیرادارہ جاتی جمہوریت کے ستون اور ان کا اہم کردار ملک کو بنانے میں کافی اہم رول ادا کیاہے۔

ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے ان لائن اجلاس میں کانگریس کے سینئر لیڈر نے کہاکہ”مذکورہ پریس سنسنی خیر احساس طرف بڑھ گیاہے‘ نیوز سے نوٹس تک انتہا پسندی کے توازن کے لئے۔

میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے جو غلط سمت گرگیا ہے“۔

جمہوری نظام کے متعلق عوامی شعور بیداری کے لئے دنیا بھر میں عالمی یوم جمہوریت منایاجاتا ہے۔

مذکورہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2007نومبر میں فیصلہ کیاتھا کہ 15ستمبر کے روز ہر سال یوم ”عالمی جمہوریت“منایاجائے گا۔