جناب زاہد علی خاں کو چیف منسٹر نے مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ پیش کیا

   

سید آصف پاشاہ ، غلام یزدانی ، لکشمی دیوی راج ، پروفیسر نسیم الدین فریس کو بھی ایوارڈس سے نوازا گیا
حیدرآباد۔11۔نومبر(سیاست نیوز) جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے حکومت تلنگانہ کے تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے توسط سے دیئے جانے والے ’’مولانا ابولکلام آزاد ایوارڈ‘‘ برائے سال 2022 پیش کیا اور ان کی شال پوشی کی گئی ۔حکومت تلنگانہ کے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے منعقدہ ’’یوم تعلیم و یوم اقلیتی بہبود‘‘کے موقع پر مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈس برائے سال 2019سابق وزیر قانون جناب سید آصف پاشاہ کوان کی علمی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا جبکہ سال 2020کا ایوارڈ جناب غلام یزدانی ایڈوکیٹ کوفروغ اردو کے لئے پیش کیاگیا ۔ 2021 کا ایوارڈ محترمہ لکشمی دیوی راج کو ان کی ثقافتی خدمات کے عوض پیش کیاگیا ۔ سال 2022 کا ابوالکلام آزاد ایوارڈ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کو ان کی ملی ‘ صحافتی اوراردو کی خدمت کے عوض پیش کیاگیا اور جناب سید امین الحسن جعفری کو سال 2023 کا ابوالکلام آزاد ایوارڈ ان کی صحافتی خدمات پر دیاگیا۔ سال 2024 کا’مخدوم ایوارڈ‘ پروفیسر محمد نسیم الدین فریس کو ان کی تحقیقی و تنقیدی خدمات پر دیا گیا۔چیف منسٹر مسٹر اے ریونت ریڈی نے تمام ایوارڈیافتگان کو ایوارڈس اور چیکس حوالہ کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ اس ایوارڈ تقریب میںریاستی وزیر ٹرانسپورٹ و انچارج و زیر شہرحیدرآباد مسٹر پونم پربھاکر ‘رکن راجیہ سبھا مسٹر انیل کمار یادو‘ ارکان قانون ساز کونسل جناب عامر علی خان‘ جناب مرزارحمت بیگ‘ صدرنشین تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ جناب سید عظمت اللہ حسینی ‘ صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی جناب طاہر بن حمدان‘ صدرنشین تلنگانہ ریاستی اقلیتی مالیاتی کارپوریشن جناب عبید اللہ کوتوال‘نائب صدر ٹمریز جناب محمد فہیم قریشی‘ صدرنشین تلنگانہ ریاستی اقلیتی کمیشن جناب طارق انصاری‘مشیر حکومت تلنگانہ برائے ایس سی ‘ ایس ٹی اور بی سی کے علاوہ اقلیتی طبقات جناب محمد علی شبیر ‘سابق رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راؤ‘ کے علاوہ دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی جانب سے کارنامہ ٔ حیات ایوارڈ برائے سال 2021‘2022اور 2023 بھی دیئے گئے جو کہ مختلف زمروں میں عطا کئے گئے ہیں۔ کارنامۂ حیات ایوارڈ برائے سال 2021میں مسٹر انجنی کمار گوئل کو امجد حیدرآبادی ایوارڈ‘جناب طیب پاشاہ قادری کو سعید شہیدی ایوارڈ‘ محترمہ ثریا جبین کو آغا حیدر حسن ایوارڈ‘ ڈاکٹر اطہر سلطانہ کو پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ‘ جناب احمد علی خان کو محبوب حسین جگر ایوارڈ کے علاوہ شیخ احمد کو سرینواس لاہوٹی ایوارڈ پیش کیاگیا ۔ اسی طرح سال 2022 کے کارنامہ حیات ایوارڈ میںجناب محمد معین امر بمبو کو امجد حیدرآبادی ایوارڈ‘ محترمہ الزبیتھ کورین کو سعید شہیدی ایوارڈ‘ جناب محمد عبدالحمید عادل کو آغاحیدرحسن ایوارڈ‘ جناب محمد عبدالقادر کو محی الدین قادری زور ایوارڈ‘ جناب محمد جاوید علی کو محبوب حسین جگر ایوارڈ‘ محترمہ چاند بی بی کو پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ کے علاوہ جناب محمد رفیع الدین کو سرینواس لاہوٹی ایوارڈ دیا گیا۔ کارنامہ ٔ حیات ایوارڈ برائے سال 2023 کے لئے جناب محبوب شریف المعروف اطیب اعجاز کو امجد حیدرآبادی ایوارڈ‘ جناب محمد محبوب خان المعروف افسر عثمانی کو سعید شہیدی ایوارڈ ‘ جناب محمد عبدالقدوس کو آغاحیدر حسن ایوارڈ‘ ڈاکٹر محمد عبدالقوی کو ڈاکٹر محی الدین قادری زور ایوارڈ‘ جناب محمد محبوب کو پروفیسر حبیب الرحمن ایوارڈ‘ محترمہ رفیعہ نوشین کو سرینواس لاہوٹی ایوارڈ کے علاوہ جناب محمد عبدالرفیق المعروف رفیق شاہی کو محبوب حسین جگر ایوارڈ پیش کیاگیا۔ اس ایوارڈ تقریب سے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی ‘ ریاستی وزیر مسٹر پونم پربھاکر ‘مشیر برائے حکومت تلنگانہ ایس سی ‘ ایس ٹی ‘ بی سی اور اقلیتی طبقات جناب محمد علی شبیر ‘ صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی جناب طاہر بن حمدان ‘ نائب صدر ٹمریزجناب محمد فہیم قریشی نے مخاطب کیا جبکہ اسپیشل سیکریٹری تلنگانہ محکمہ اقلیتی بہبود جناب تفسیر اقبال نے خیر مقدم کیا۔بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ریاستی حکومت کے یوم تعلیم و یوم اقلیتی بہبود کے موقع پر ٹمریز میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے پروفیشنل کورسس میں مفت نشست حاصل کرنے والے51 طلباء و طالبات کو بھی تہنیت پیش کی گئی ۔جن میں 32طلبہ نے ایم بی بی ایس میں نشست حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 5طلبہ بی ڈی ایس میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور ایک طالب علم کو بی ایچ ایم ایس میں داخلہ حاصل ہوا۔8طلبہ جو آئی آئی ٹی ‘ این آئی ٹی اور ٹریپل آئی ٹی میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں ان کے علاوہ 5 طلبہ انجنیئرنگ کے مختلف کورسس میں داخلہ حاصل کرچکے ہیں انہیں تہنیت پیش کی گئی ۔3