جناب ظہیر الدین علی خاں کے سانحہ ارتحال پرسعودی عرب میں محترم زاہد علی خاں سے اظہار تعزیت

   

ریاض: (کے این واصف)۔جناب ظہیر الدین علی خاں، مینجنگ ایڈیٹر سیاست کے اچانک اس دار فانی سے کوچ کر جانے کی خبر نے نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا میں جہاں جہاں روزنامہ سیاست پڑھا جاتا ہے اور جہاں جہاں اردو بولنے والے ہندوستانی بستے ہیں میں غم کی لہر دوڑا دی۔ ریاض میں نمائیدہ سیاست سے فون پر رابطہ کرکے محترم زاہد علی خاں، ایڈیٹر سیاست و نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خاں تک تعزیتی پیام پہنچانے کی گزارش کی۔ اظہار تعزیت ارسال کرنے والوں میں وقار اعظم ، مبین احمد، محمد عزیز کے علاوہ عمران علی خاں،سید این مسعود، سکسس انٹرنیشنل اسکول، نیز ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کی جانب سے آرکیٹکٹ رحمان سیلم، محمد مبین، مرزا ظہیر بیگ، آرکیٹکٹ عتیق، محمد سیف الدین، سید حامد، ڈاکٹر سعید محی الدین، سید عتیق احمد، ناصر خورشید، میمن عبدالقادر کے علاوہ نائب سجادہ نشین درگاہ حضرت نظام الدین اولیا، اور ڈاکٹر انور خورشید شامل تھے۔