جنتاکرفیو کیلئے وزیراعظم کی اپیل کا خیرمقدم:ممتابنرجی

   

کولکتہ ۔ /20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے اتوار/22 مارچ کو جنتاکرفیو منانے وزیراعظم نریندر مودی کی اپیل کا خیرمقدم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ دو کیس سامنے آنے کے بعد کولکتہ میں چوکسی اختیار کی گئی ہے ۔ متاثرین کو 14 دن کیلئے سیلف ایسولیٹ کردیا گیا ہے ۔ ممتابنرجی نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ صاف صفائی کا خیال کریں ۔ ماسک پہن کر رکھیں ۔ اپنے ہاتھ دھولیں ۔ مرکز کی اپیل پر انہوں نے مغربی بنگال کی عوام سے کہا کہ وہ اتوار کے دن جنتاکرفیو میں حصہ لیں ۔