واشنگٹن : 16جولائی ( یو این آئی ) امریکی نائب صدر نے کہا ہے کہ جیفری ایپسٹین کا موساد سے واضح تعلق تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جو روگن پوڈ کاسٹ پر تین گھنٹے کے انٹرویو میں امریکی نائب صدر نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل غیر معینہ مدت تک جنگ جاری رکھنے کے لیے امریکا میں رائے عامہ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے امریکہ اسرائیل تعلقات کا از سر نو جائزہ لینے پر زور دیا اور کہا کہ اسرائیلی ‘بلیک میل’ نے امریکہ ایران کے ساتھ جنگ پر مجبور نہیں کیا۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسرائیل پر اپنی شدید تنقید جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کا ”واضح طور پر اسرائیلی انٹیلی جنس کی اعلیٰ ترین سطح سے تعلق تھا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی عناصر ایک ”انتہائی مضبوط مالی امداد کی مہم چلا رہے ہیں جس کا مقصد امریکہ میں رائے عامہ کو متاثر کرنا اور ایران کے ساتھ مذاکرات کو کمزور کرنا ہے۔