جنوبی کوریا میں عمارت مسافر بس پر آگری، 9 مسافر ہلاک

   

سیول : جنوبی کوریا میں منہدم ہونے والی پانچ منزلہ عمارت سڑک پر کھڑی پر جاگری، جس کے نتیجے میں 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بس پر عمارت گرنے کا واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا، جب نیشنل فائر ایجنسی کے اہلکار ایک کثیرالمنزلہ عمارت کو منہدم کررہے تھے۔ اہلکاروں نے عمارت منہدم کرنے سے قبل راہ گیروں کیلیے راستہ بند کیا اور ارد گرد موجود افراد و گاڑیوں کو بھی ہٹایا تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔ تاہم عمارت منہدم کرتے ہی اچانک یہ بس عمارت کے بلکل نیچے آکر رک گئی جس کے باعث عمارت کا ملبہ بس پر جاگرا۔ بس میں سوار 17 میں سے 9 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔