جنگاؤں میں سیاست NXT ایپ کی ڈاؤن لوڈ مہم

   

جنگاؤں 31 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج بعد نماز جمعہ ایکمینار مکہ مسجد جنگاؤں پر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ سکریٹری جنگاؤں ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی، محمد عبدالمنان رضی یوتھ لیڈر نے سیاست NXT ایپ کی اجتماعی (Mass Donwloading) مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر طلباء اور نوجوان، بزرگ حضرات نے اس میں حصہ لیا۔ ہر ایک کے موبائیل فونس میں SIASAT NXT ایپ ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔ اس موقع پر محمد جمال شریف یڈوکیٹ نے کہاکہ روزنامہ سیاست پرنٹ میڈیا میں نمبر ون ہے۔ روزنامہ سیاست کی خبریں معیاری ہوتی ہیں۔ پرنٹ میڈیا میں اُردو اخبارات میں روزنامہ سیاست کو نمایاں مقام حاصل ہے۔ آج کے سوشل میڈیا کے دور کو دیکھتے ہوئے نوجوان صحافی جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے نوجوان نسل کے لئے سوشل میڈیا پر معلومات حاصل کرنے کے لئے سیاست NXT ایپ کو شروع کیا ہے۔ یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ہر ایک تنظیم اور ہر ایک مسلم لیڈر اور ہر ذمہ دار شخص سے درخواست ہے کہ سیاست NXT ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور آپ کے کچھ بھی نیوز یا کچھ بھیآپ پوسٹ کرنا ہو تو سیاست NXT پر پوسٹ کرسکتے ہیں۔ ہر ایک اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ SIASAT NXT کو ڈاؤن لوڈ کریں اور اس میں پوسٹ بھی کریں۔ اس موقع پر محمد فضل، محمد لیاقت، محمد مجو، محمد بابا، اعظم، اقبال، علیم الدین، احمد، محمد جانی، محمد سلمان، محبوب، ساجد وار دوسرے موجود تھے۔