جیل بھی روانہ کیا جائے گا، جائزہ اجلاس سے کے ٹی آر کا ملازمین کو انتباہ
حیدرآباد۔ 6 نومبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے جنگلاتی اراضیات (پڈوبھومی) کے معاملے میں عہدیداروں کی جانب سے غیر مجاز رقم وصول کرنے کی شکایتیں وصول ہونے پر ملازمتوں سے برطرف کرنے کے علاوہ جیل کو بھیجنے کا انتباہ دیا ہے۔ راجنا سرسلہ کلکٹریٹ میں منعقدہ پڈو بھومی کے شعور بیداری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جنگلات کی اراضی کا تحفظ کرنے اور جنگلات میں کاشت کرنے والے قبائیلی کسانوں سے انصاف کرنے کے لئے خصوصی پروگرام کو متعارف کرایا ہے۔ اراضیات کے حقوق دستاویزات کے معاملے میں اگر کوئی بے قاعدگیاں ہوتی ہیں تو اس کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شفاف طریقہ سے استفادہ کنندگان کا انتخاب کرنے کا اعلیٰ عہدیداروں کو مشورہ دیا اگر کسی بھی عہدیدار کی جانب سے کوئی بھی بے قاعدگی کی جارہی ہے تو عوام کو اس کی کلکٹر اور ضلع ایس پی سے شکایت کرنے کا مشورہ دیا۔ کلکٹریٹ میں شکایتی باکس قائم کرنے کا اعلان کیا۔ حقوق دستاویزات کے لئے عہدیداروں کو ذہنی سطح پر کام کرنے اور اس کی ویڈیو گرافی کرانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ عہدیدار کسی سے بھی ڈرے بغیر بے خوف ہوکر کام کریں، ان کے ساتھ حکومت رہے گی۔ بے قاعدگیوں پر ملازمتوں سے محروم کرتے ہوئے جیل بھی بھیج دیا جائے گا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ہریتا ہرم پروگرام کی وجہ سے ریاست میں صرف تین ماہ کے دوران 4.5 فیصد جنگلاتی رقبہ میں اضافہ ہوا ہے۔ ن