جن دھن یوجنا میں ایک لاکھ کروڑ ڈپازٹ

   

نئی دہلی 18 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) حق معلومات قانون کے تحت جو ایک سوشیل ورکر کی جانب سے دائر کی گئی تھی یہ انکشاف ہوا ہے کہ پردھان منتری جن دھن یوجنا کے تحت تقریبا 36.25 کروڑ بینک کھاتوں میں ایک لاکھ کروڑ سے زائد کی رقم جمع کروائی گئی ہے ۔ یہ اعدادو شمار وسط جولائی تک کے ہیں۔ آر ٹی آئی میں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ14 فیصد اکاونٹس زیرو بیالنس ہیں۔