جوان بیٹے کے قتل سے باپ شدیدرنجیدہ

   

جدہ : جدہ میں اپنے بچپن کے دوست کے ہاتھوں غداری کے ساتھ قتل ہونے والے بندر القرھدی کے والد نے درد، شکستہ دلی اور نم آنکھوں کے ساتھ اپنے بیٹے کے کھو جانے پر اپنے شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے مقتول بندرالقرھدی کے والد نیطہ القرھدی نے کہا کہ بیٹا ابھی کھانا کھانے بیٹھا ہی تھا کہ اس کے دوست نے اسے بلایا۔ وہ کھانا چھوڑ کر وہاں سے باہر گیا تاکہ وہ دوست کوبلائے مگراس کے دوست نے میرے بیٹے کو دھوکہ دیا اور بغیر کسی جرم کے اس کی گاڑی میں زندہ جلا کر مار دیاتفصیلات کے مطابق طحہٰ القرھدی نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ “میرا بیٹا بندر میرے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتا تھا میں اس سے آخری بار اس کے جانے اور اس کی موت سے پہلے ملا تھا۔