جگتیال میں قدیم قبرستان غیر مجاز قبضوں اور بے حرمتی کا شکار

   

شہر جگتیال کے قدیم قبرستان میں خنزیروں کی وجہ سے گندگی اور قبروں کی بیحرمتی مسلمانوں میں شدید غصہ اور ناراضگی پائی جارہی ہے، ذمہ داران ملت کی بار ہانمائندگی اور توجہ دہانی بے فیض رہی، ارباب مجاز اور بلدیہ کونسل کی عدم توجہی برقرار ہے، واضح رہیکے خنزیروں سے وبائی امراض پھیلنے کی شکایت پر شہر جگتیال سے دو ماہ قبل بلدیہ کی جانب سے اسپیشل ٹیم کو طلب کرکے شہر سے تمام خنزیر پکڑ لئے گئے لیکن افسوس قدیم قبرستان میں واقع خنزیروں کو لے جانے کی نہ ہی بلدیہ کو سونچ آئی نہ ہی کونسل کو ،شہر کا سب سے بڑا اور قدیم قبرستان جہاں پر ہر ایک کے آباء و اجداد مدفون ہیں یہ قبرستان ناجائز قبضوں کا شکار ہے اور شمالی سمت میں منسلک اراضی کی خریدی اور حصار بندی کیلئے دو سال قبل یم ایل سی جیون ریڈی نے فنڈس منظور کروائے اس کے باوجود تعمیری کام تعطل کا شکار ہے۔ قبرستان میں خنزیر اور دیگر جانور داخل نہ ہونے کیلئے جو گریلس نصب کیے گئے۔انتہائی ناقص اس گریلس کی تبدیلی اور حصاربندی کے کاموں کو فوری انجام دینے مسلمانان جگتیال نے پرزورمطالبہ کیا۔