جگت گری گٹہ میں کیمیکل دھماکہ، ایک شخص شدید زخمی

   

حیدرآباد۔ شہر کے نواحی علاقہ جگت گیری گٹہ میں پیش آئے کیمیکل دھماکہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ اسبسطاس کالونی میں پیش آئی واردات کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ اطلاع کے ساتھ ہی پولیس جگت گیری گٹہ کی ٹیم مقام واردات پہنچ گئی اور زخمی شخص کو ہاسپٹل منتقل کیا اور کلوز ٹیم کو طلب کرتے ہوئے دھماکو اشیاء کیمیکل کی جانچ کیلئے روانہ کردیا۔ دھماکہ میں یوسف علی خاں نامی شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسبسطاس کالونی میں ایک دیوار کے قریب کنٹینر رکھا ہوا تھا اور یوسف علی خان آٹو سے اُترنے کے بعد اس دیوار کے قریب سے گذررہے تھے کہ دھماکہ پیش آیا۔ پولیس سائبر آباد مصروف تحقیقات ہے۔