جگناتھ یاترا پر روک، بھگوان معاف کرینگے :سپریم کورٹ

   

نئی دہلی، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے کورونا وبا کے پیش نظراوڈیشہ کے پوری واقع بھگوان جگن ناتھ کی اس برس ہونے والی رتھ یاترا پر جمعرات کے روز روک لگادی اور کہا کہ بھگوان جگن ناتھ اس کے لئے معاف کریں گے ۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے کی صدارت والی بنچ نے غیر سرکاری تنظیم اڑیسہ وکاس پریشد کی عرضی پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سماعت کرتے ہوئے 23 جون کو ہونے والی رتھ یراترا روکنے کا حکم جاری کیا۔جسٹس بوبڈے نے کہا ‘‘وبا کے وقت اس طرح کی یاترا کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عوامی صحت اور شہری سلامتی کو ذہن میں رکھ کر اس برس یاترا کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ بھوگان جگن ناتھ (اس کے لئے ) ہمیں معاف کریں گے ’’۔اس سے قبل سماعت کے دوران عرضی گزار کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل نے دلیل دی کہ اگر رتھ یاترا ہوتی ہے تو 10 لاکے لوگ یکجا ہوں گے ۔