حیدرآباد۔ یکم نومبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے تاڑے پلی گوڑم میں واقع چیف منسٹر کیمپ آفس میںآج یوم تاسیس آندھرا پردیش کی تقاریب منائی گئی۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی۔ انہوں نے مجسمہ تلگو تلی اور پوٹی سری راملو کے مجسمہ کو خراج پیش کیا۔ اس تقریب میں ریاستی وزراء، اعلیٰ عہدیداروں اور عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ آندھرا پردیش کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں مختلف اضلاع میں بھی پارٹی اور حکومت کی جانب سے تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ر