جھارکھنڈ اسمبلی کیلئے آج دوسرے مرحلہ کی رائے دہی

   

رانچی ۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ اسمبلی کے پانچ مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کیلئے ہفتہ کو دوسرے مرحلہ کے تحت 20 حلقوں میں رائے دہی ہوگی جہاں پرامن آزادانہ و غیرجانبدار پولنگ کو یقینی بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی طرف سے بڑے پیمانہ پر پولنگ اور سیکوریٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ پولیس نے کہاکہ بشمول مرکزی فورسیس، 42000 سیکوریٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ قبائیلی ریاست کے سات اضلاع میں واقع 20 حلقوں میں کل صبح 7 تا 3 بجے سہ پہر رائے دہی ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے کہا کہ خواتین اور تیسری جنس کے بشمول 47,24,968 ووٹرس 260 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔