حیدرآباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز) انتخابات کے موقع پر عام آدمی حقیقی معنوں میں بادشاہ گر بن جائے تو حقیقی عام آدمی کے ہاتھوں سرکردہ قائدین کو شکست ہوجاتی ہے۔ پنجاب اسمبلی انتخابات میں چیف منسٹر چرنجیت سنگھ چنی کو موبائیل فون میکانک شاپ پر کام کرنے والے ایک ملازم کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔ عام آدمی پارٹی نے لیبر کی طرح کام کرنے والے لابھ سنگھ یوگوگ کو چیف منسٹر چرنجیت سنگھ چنی کے خلاف حلقہ بھداور سے امیدوار بنایا تھا اور انہوں نے 37550 ووٹوں کی ریکارڈ اکثریت سے وقت کے چیف منسٹر کو ہرا دیا۔ لابھ سنگھ کی والدہ بلدیو کور سرکاری اسکول میں سوئپر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں اور بیٹے کے ایم ایل اے بننے کے بعد بھی انہوں نے اپنا کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلدیو کور نے کہا کہ ہم ہمیشہ سخت محنت کے ذریعہ کماتے ہیں۔ میرا بیٹا بھلے ہی کچھ بن جائے لیکن میں اسکول میں اپنی ڈیوٹی بدستور انجام دوں گی۔ ماں نے اپنے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ڈیوٹی میں جھاڑو کا اہم رول ہے اور اسی انتخابی نشان سے بیٹے نے کامیابی حاصل کی۔ ر