جھوٹے الزامات لگانے والے مودی اور ملک سے معافی مانگیں: شاہ

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات فسادات کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر سیاسی سازش کے تحت الزام لگایا گیا تھا اور الزامات لگانے والوں کو اب مودی، ملک اور بی جے پی سے معافی مانگنی چاہئے ۔انہوں نے آج سوشل میڈیا پر اپنے ایک انٹرویو کے اقتباسات کو سلسلہ وار ٹویٹس میں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ تمام الزامات سیاسی سازش کے تحت لگائے گئے تھے ۔