جیل میں بند بیٹے کے متعلق استفسار پر ایم پی اجئے مشرا نے رپورٹرس کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی

,

   

جیل میں بند بیٹے کے متعلق استفسار پر ایم پی اجئے مشرا نے رپورٹرس کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی
لکھیم پور کھیری۔مرکزی مملکتی وزیر اجئے مشرا میڈیا ممبرس کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں اسوقت دیکھے جاسکتے ہیں جب لکھیم پور کھیری تشدد میں ملوث ان کے بیٹے کے متعلق سوالات پوچھے گئے تھے۔

اپنے منصب سے استعفیٰ دینے کا اجئے مشرا کے خلاف مانگ میں اضافہ ہورہا ہے اور اس کی وجہہ ان کا بیٹا اشیش مشرا پر اترپردیش کے لکھیم پورکھیری میں کسانوں پرگاڑی چلانے کا ملزم لگایاگیاہے۔

مسٹر مشرا مذکورہ مرکزی مملکتی برائے داخلی امور‘ ایک او ررپورٹرس کوگھونسے مارتے او راس کا مائیک کھینچتے ہوئے بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں ”مائیک بند کرو بے“۔

مذکورہ ویڈیو انہیں گالی دیتے ہوئے رپورٹرس کو ”چور“ پکراتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔جیل میں اپنے بیٹے سے ملاقات کے دوسرے دن جب لکھیم پور کھیری میں آکسیجن پلانٹ کے افتتاح کی ایک تقریب میں شرکت کے لئے آمد پر وزیر موصوف کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیاتھا۔

مذکورہ اسپیشل تحقیقاتی ٹیم (ایس ائی ٹی) جولکھیم پور کھیری میں 3اکٹوبر کے روز پیش ائے تشدد کے واقعہ کی جانچ کررہی ہے نے چیف جوڈیژل مجسٹریٹ (سی جے ایم) کی عدالت میں ایک درخواست دائر کی ہے کہ ان 13ملزمین کے خلاف نئے دفعات شامل کئے جائیں تاکہ اقدام قتل کے تحت انہیں سزا دلائی جاسکے۔

پچھلے ہفتہ ایس ائی ٹی کے تحقیقاتی افیسر ودھا رام دیواکر نے سی جے ائی میں مذکورہ درخواست دائر کرتے ہوئے وارنٹ میں نئے دفعات شامل کرنے کو کہا ہے جس میں ائی پی سی کی متبادل دفعات 179‘’338اور304شامل کرنے کو کہا ہے۔

اس درخواست میں مذکورہ افیسر نے اشارہ دیا ہے کہ واقعہ منظم سازش او رجان بوجھ کر کیاجانے والا اقدا ہے‘یہ غفلت او ر غیر ارادۃً نہیں ہوا ہے۔

اب تک ایس ائی ٹی نے اشیش مشرا‘ لوکش‘ اشیش پانڈے‘ شیکھر بھارتی‘ انکت داس‘ لطیف‘ شیشوپال‘ نندن سنگھ‘ ستیم ترپاٹھی‘ سمیت جیسوال‘ دھرمیندر بنجارہ‘ رینکو رانا‘ اور الاس ترویدی کو گرفتار کیا ہے جو لکھیم پور ضلع جیل میں بندہیں۔ مذکورہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) اجئے مشرا کو ہٹانے کے دباؤ میں نہیں آتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ بیٹے کی غلطی کی سزا ایک والد کو نہیں دی جاسکتی ہے۔

اکٹوبر3کے روز اٹھ لوگ بشمول چار کسان ایک ایس یو وی گاڑی کی نیچے دب کر ہلاک ہوگئے تھے جو گاڑی مرکزی وزیر اجئے مشرا تینی کے بیٹے اشیش مشرا کی تھی۔ اس تشدد میں ایک مقامی صحافی بھی ہلاک ہوگیاتھا۔