جیل میں نواز شریف کے کمرے سے ایئرکنڈیشن ہٹے گا

   

لاہور،25جولائی(سیاست ڈاٹ کام) پنجاب حکومت نے ڈائریکٹر جنرل جیل سے بدعنوانی معاملے میں جیل میں بند پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کمرے سے ایئرکنڈیشن (اے سی)ہٹانے کے لئے کہا ہے ۔نواز شریف کے جیل سیل سے اے سی ہٹانے پر پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)کی لیڈر مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ سابق وزیراعظم کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے جیسا ہے ۔دی ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق پنجاب کے وزارت داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل جیل کو 17جولائی کو لکھے ایک مکتوب میں کہا ‘‘وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ پنجاب کی جیل مین مجرمین اور بدعنوانوں کو کسی قسم کی ترجیح نہیں دی جائے ،اسی ہدایت پر عمل کرنے کے لئے یہ کیاگیاہے ۔’’خط میں ڈرائریکٹر جنرل کو اس سلسلے میں فوری طورپر ضروری کارروائی کرکے تین دن کے اندر رپورٹ دینے کیلئے کہاگیا ہے ۔بتایا جاتا ہیکہ سابق وزیراعظم اس قدر علیل ہیں کہ انہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانا ضروری ہے لیکن حکومت اور عدالت سے انہیں اجازت نہیں مل رہی ہے۔