جی ایچ ایم سی انتخابات : کانگریس امیدواروں کی دوسری فہرست کا اعلان

   

حیدرآباد :۔ کانگریس پارٹی نے حلقہ لوک سبھا حیدرآباد کے 43 بلدی حلقوں میں 16 حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دیتے ہوئے دوسری فہرست جاری کردی ہے ۔ سابق اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر کی صدارت میں منعقدہ الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں فہرست کو منظوری دی گئی ۔ پارٹی نے 29 امیدواروں کی پہلی فہرست پہلے ہی جاری کردی ہے ۔ جملہ 45 امیدواروں کے نام جاری کئے جاچکے ہیں ۔ حیدرآباد لوک سبھا حلقہ کی الیکشن کمیٹی کا اجلاس گاندھی بھون میں منعقد ہوا ۔ جس میں ارکان جی نرنجن ، فیروز خاں ، شیخ عبداللہ سہیل اور دوسروں نے شرکت کی ۔ 4 گھنٹوں سے زائد تک جاری رہے اجلاس میں 50 سے زائد حلقوں کے ناموں پر غور کیا گیا جب کہ 16 ناموں پر اتفاق رائے ہوا ۔ 16امیدواروں میں سی لکشمی ( موسیٰ رام باغ ) ، وی ویرامنی ( اولڈ ملک پیٹ ) ، محمد موسیٰ قاسم ( پتھر گٹی ) ، کیرتی منجولا ( آئی ایس سدن ) ، متین شریف ( سنتوش نگر ) ، محمد ساحل اکبر ( پرانا پل ) ، محمد عبدالعرفان ( للیتا باغ ) ، سید مصطفی قادری ( ریاست نگر ) ، آمنہ صبا ( کنچن باغ ) ، شہناز بیگم ( بارکس ) ، شیخ افضل ( چندرائن گٹہ ) ، معراج بیگم ( نواب صاحب کنٹہ ) ، ٹی چندر شیکھر ( شاہ علی بنڈہ ) ، میر اسد علی ( کشن باغ ) ، وی جی پرشوتم ( بیگم بازار ) اور اے نارائنا ( دتاتریہ نگر ) شامل ہیں ۔ محمد علی شبیر نے بتایا کہ باقی ناموں کا جمعرات کو اعلان کیا جائے گا ۔۔