حیدرآباد : حکومت نے جی ایچ ایم سی انتخابات کی ڈیوٹی سے ٹیچرس کو استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق اروندر کمار الیسٹر نمبر
12740.GHMC/2-020)
جاری کرکے ضلع کلکٹرس کو سوائے ٹیچرس کے تمام ملازمین کی فہرست فوری کمشنر جی ایچ ایم سی کو رروانہ کرنے ہدایت دی ہے۔ انتخابات کیلئے 150 ڈیویژنس میں 9235 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ ایک پولنگ مرکز کیلئے پریسائیڈنگ آفیسر، اسسٹنٹ پریسیائیڈنگ آفیسر دوسرے دو پولنگ عملہ جملہ 36,940 عملہ کی ضرورت ہے۔ ایمرجنسی صورتحال میں مزید 30 فیصد یعنی 11,082 عملہ کو محفوظ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انتخابی عملہ کیلئے کم از کم دو تربیتی کلاسیس کی ضرورت ہے۔ وقت نہ ہونے کی وجہ سے فوری فہرست جی ایچ ایم سی کمشنر کو روانہ کرنے ہدایت دی گئی ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے سکریٹریٹ عملہ کے ساتھ دیگر محکمہ جات کے ملازمین کی خدمات جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے استفادہ کا فیصلہ کرکے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں اور عملہ کی فہرست فوری کمشنر جی ایچ ایم سی کو روانہ کرنے کا مکتوب روانہ کیا ہے۔ حیدرآباد کے اطراف کے 15 اضلاع کے ملازمین کی جی ایچ ایم سی انتخابات کیلئے خدمات سے استفادہ کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم بعدازاں اس سے ٹیچرس کو استثنیٰ دے کر دوسرے محکمہ جات کے حکام کی خدمات سے استفادہ کیا جارہا ہے۔