جی ٹی کی گراؤنڈ فیلڈنگ اُمیدکے مطابق نہیں تھی: گل

   

دھرم شالہ، 27 مئی (یو این آئی)آئی پی ایل 2026 کے کوالیفائر 1 میں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے ہاتھوں 92 رن کی زبردست شکست کا سامنا کرنے کے بعد گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کے کپتان شبھمن گل نے کہا کہ “گراؤنڈ فیلڈنگ امیدوں کے مطابق نہیں تھی۔پہلے بولنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد جی ٹی نے تین چانس ڈراپ کیے اور ایک رن آؤٹ کا موقع بھی گنوایا۔ سب سے اہم موقع کگیسو رباڈا نے 14ویں اوور میں پرسدھ کرشنا کی گیند پر بلے بازی کر رہے رجت پاٹیدار کا گنوایا، اس وقت پاٹیدار 13 گیندوں پر 21 رن بنا کر ہی کھیل رہے تھے ۔14 اوورز کے اختتام کے بعد آر سی بی کا اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر 140 رن تھا جو کہ دھرم شالہ کی ہائی اسکورنگ پچ کو دیکھتے ہوئے ایک اوسط (پار) اسکور تھا۔ اس کے بعد پاٹیدار نے جارحانہ انداز اپنایا اور آخری چھ اوورز میں آر سی بی نے 114 رن جوڑلیے ۔ پاٹیدار نے 33 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 93 رن کی اننگز کھیلی۔گل نے میچ کے بعد کہا، “مجھے لگتا ہے کہ ہم 12ویں، 13ویں اوور تک اچھی پوزیشن میں تھے اور مجھے نہیں لگتا کہ فیلڈنگ اتنی اچھی تھی۔ ہم نے کچھ کیچ چھوڑے اور پھر گراؤنڈ فیلڈنگ بھی امیدوں کے مطابق نہیں تھی۔

آسٹریلیا کی خواتین ہاکی ٹیم نے ہندوستان کو 1-2 سے ہرایا
پرتھ، 27 مئی (یو این آئی) ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو چار میچوں کی دوستانہ سیریز کے ایک انتہائی قریبی اور سخت مقابلے میں آسٹریلیا کے خلاف 1-2 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔منگل کے روز کھیلے گئے میچ کے پہلے کوارٹر میں، نونیت کور نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے ہندوستانی ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی۔ ہندوستانی دفاعی لائن (ڈیفنس) پہلے ہاف میں زیادہ تر وقت کافی مضبوط رہی اور دوسرے کوارٹر تک اس نے اپنی برتری کو برقرار رکھا۔