جے این یو میں ذاتی مسئلہ پر طلبہ میں تصادم‘ کچھ زخمی

,

   

نئی دہلی۔ ایک اہلکار نے بتایاکہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی(جے این یو) میں جمعرات کی شام اسٹوڈنٹس کے دوگروپ کے درمیان میں نرمادا ہاسٹل کے قریب ایک ذاتی مسئلہ پر جھگڑا ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس ضمن میں جانچ کررہی ہے۔

کچھ طلبہ بھی اس واقعہ میں زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کو میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ (ایم ایل سیز) بھی ملے ہیں تاہم کسی بھی گروپ کی جانب سے شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔درایں اثناء سوشیل میڈیا پر کئی طلبہ کے ہاتھوں میں لاٹھیاں اور پتھر لئے ویڈیوز سوشیل میڈیاپر گشت کررہے ہیں۔

پولیس کی ٹیمیں بھی حالات پرقابو پانے کے لئے موقع پر پہنچ گئیں اور ایک اہل کار کا کہنا ہے کہ تمام چیزیں قابو میں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر(ساوتھ ویسٹ) منوج سی نے کہاکہ ایک پولیس کنٹرول روم(پی سی آر) کو جمعرات کے روز شام 5بجے کے قریب میں کال وصول ہوئے ہیں کہ کچھ طلبہ جے این یو کے نرمادا ہاسٹل کے قریب میں ایک دوسرے سے جھگڑا کررہے ہیں جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

ڈی سی پی نے کہاکہ ”موقع پر پہنچنے پر انکشاف ہوا ہے کہ جے این یو اسٹوڈنٹس کے دوگروپوں میں ایک ذاتی مسئلہ کو لے کر بحث وتکرار ہوئے جس نے جھگڑے کا رخ اختیا رکرلیاتھا“۔

ڈی سی پی نے کہاکہ ”ہمیں اب تک دو ایم ایل سیز ملے ہیں مگر پولیسکو ابتک اس لڑائی کے متعلق ایک شکایت بھی موصول نہیں ہوئی ہے“۔ مذکورہ عہدیدار نے مزیدکہاکہ ”جیسے ہی ہمیش شکایت مل جائے گی‘ ضروری قانونی کاروائی کریں گے“۔